اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق المالکی کی قیادت میں قائم "حکومتِ قانون" نامی اتحاد کے ایک رہنما "خالدالاسدی" نے کہا کہ وزیراعظم گردے کی پتھری نکلوانے کے لئے جزئی سے آپریشن کے لئے اسپتال گئے تھے ورنہ نہ تو ان پر کوئی حملہ ہوا ہے نہ وہ زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔خالد الاسدی نے اس جیسی جھوٹی خبروں کی اشاعت پر حیرت کا اظہار کیا۔سعودی روزنامے نے ـ جو الیکشن کیمپین کے دوران سعودی حکمرانوں کے ہم صدا، صدام کے باقیات کو اقتدار تک پہنچانے کے لئے سرگرم عمل تھا ـ نے اس کے بقول المالکی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ المالکی جمعرات کے روز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں تا ہم ان کی ٹانگ کو گولی لگی ہے۔...... اب سوال یہ ہے کہ اس پروپیگنڈے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ تو راقم کی رائے یہ ہے کہ المالکی پر ممکنہ قاتلانہ حملے کے اسباب ہی اس تشہیراتی دہشت گردی کا بھی سبب ہوسکتے ہیں۔..................انتہا /110
17 مئی 2010 - 19:30
News ID: 181549
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے قریبی ذرائع نے ان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کی بنیاد سعودی روزنامے الوطن کی ایک جھوٹی رپورٹ تھی۔